←اقدامات اور سنگ ہائے میل

اکتوبر 2010 ء

 


ایگریکلچر ان پٹ فارمرز پیکیچ (اے آئی ایف پی)
سیلاب زدہ کاشتکاروں کی ریلیف کے لِے حکومت پنجاب کا اقدام

 

متاثرہ سات اضلاع (بھکر، ڈیرہ غازی خان، لیہ، میانوالی، مظفرگڑھ، رحیم یار خان اور راجن پور) میں وسیع پیمانے پر تباہی کے پیش نظر حکومت پنجاب نے گندم کی بوائی کے موقع پر کاشتکاروں کی مدد کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ اہم فیصلہ پاکستان میں سیلاب سے پیدا شدہ خدشات کے تناظر میں کیا گیا تاکہ اس حقیقت کو نہ بھلایا جائے کہ ہزاروں لاکھوں کسانوں کی گذر اوقات کا انحصار اس اہم موسم پر ہوتا ہے۔

 

ایگریکلچر ان پٹ فارمرز پیکچ کے مطابق چھوٹے کاشتکاروں کو بیج اور کھاد کی شکل میں امداد دی جائے گی اس اقدام کو بامعنی بنانے کے لیے کئی سرکاری ادارے مشترکہ طور پر کام کر رہے ہیں تاکہ شفافیت کو یقینی بنایا جائے اور صحیح حقدار کسانوں کی مدد کی جاسکے۔ ان میں محکمہ زراعت، محکمہ محصولات، محکمہ انفارمیشن ٹکنالوجی اور پنجاب انفارمیشن ٹکنالوجی بورڈ شامل ہیں۔

 

30 اکتوبر کو شروع کیا گیا (اے آئی ایف پی) پروگرام کا پہلہ مرحلہ پوری آن بان کے ساتھ جاری ہے اور دوسرا مرحلہ نومبر کے دوسرے ہفتے میں متوقع ہے۔

ستمبر 2010 ء

 

 


ریلیف کیمپوں میں عید کی تقریبات

 

حکومت پنجاب نے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں عید الفطر کی خصوصی تقریبات منعقد کیں یہ تقریبات سادگی سے منائی گئیں جن میں پراونشل ڈزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی اور ضلعی انتظامیہ نے سیلاب سے متاثرہ 284000 افراد کو خصوصی کھانا کھلایا اور بچوں میں کپڑے اور تحائف تقسیم کئے 

 

وزیراعلیٰ کی خصوصی ہدایت پر ممبران پارلیمان ، حکومتی اہلکار اورمخیر حضرات نے ریلیف کیمپوں کا دورہ کیا اور بے گھر افراد کے ساتھ وقت گزارا۔ انہوں نے خود بھی سیلاب ذدہ علاقے میں نمازعید پڑھی ار عید کے باقی دن سیلاب سے متاثرہ لوگوں کے ساتھ گذارے۔

 

اس موقعہ پرعہد کیا گیا کہ متاثرہ لوگوں کی بروقت بحالی کے لیے کوئی دقیقہ فروگذاشت نہیں کیا جائے گا۔

 

 

 

 

پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی پورڈ ای میل: floodrelief@punjab.gov.pk
پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی پورڈ @ 2010
تکمیل کار: HOSPEX Consulting Services
پراونشل ڈزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی اربن یونٹ
توجہ! کچھ تکنیکی وجوہات کی بنا پر، اردو ورژن کی تازہ کاری کچھ تاخیر سے دستیاب ہو گی۔